Friday, April 26, 2024

تربت میں قتل ہونیوالے15 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا

تربت میں قتل ہونیوالے15 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا
November 16, 2017

کوئٹہ ( 92 نیوز ) تربت میں قتل 15 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان، کور کمانڈر اور دیگر شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ لاشوں کو طیارے میں لاہور روانہ کر دیاگیا جہاں سے انہیں آبائی علاقوں میں پہنچایا جائے گا۔ مقتولین کا تعلق منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالا سے ہے ۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ واقعے میں ملوث ٹریول ایجنٹوں کے بارے میں تحقیقات کی جائیں ۔وزیرداخلہ احسن اقبال نےسانحہ تربت کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ وزیرداخلہ نے حکم دیا ہے کہ اس گھناؤنےکھیل میں ملوث ایجنٹوں کےخلاف مؤثرکارروائی کی جائے۔
ادھر گوجرانوالا میں انسانی اسمگلر ظفر اقبال اور تنویر، منڈی بہاؤ الدین میں عبدالوحید گرفتار کر لیا گیا۔