Wednesday, April 24, 2024

تربت میں قتل ہونیوالے افراد کی میتوں کی پنجاب روانگی کے انتظامات مکمل

تربت میں قتل ہونیوالے افراد کی میتوں کی پنجاب روانگی کے انتظامات مکمل
November 16, 2017

تربت (92 نیوز) تربت کے علاقے بلیدہ میں قتل ہونے والے افراد کی میتیں پنجاب روانہ کرنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ میتوں کو پنجاب لے جانے کیلئیے خصوصی سی ون تھرٹی طیارہ تربت پہنچ گیا۔
روانگی سے قبل تربت میں اجتماعی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی جس میں وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ شرکت کریں گے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق قتل ہونے والے افراد میں سے 4 کی شناخت تا حال نہ ہو سکی جن کی تصویریں شناخت کیلئے پنجاب حکومت کو بجھوا دی گئی ہیں۔
گزشتہ روز تربت کے علاقے بلیدہ میں غیر قانونی طور پر ایران کے راستے خلیجی ممالک جانے والے 15 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔