Friday, April 19, 2024

تربت میں قتل 5 نوجوانوں کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں

تربت میں قتل 5 نوجوانوں کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں
November 19, 2017

لاہور (92 نیوز) تربت میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ لاشیں گجرات کے آبائی علاقے میں پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ خواتین دھاڑیں مار کر روتی رہیں۔

جاں بحق ہونے والے پانچ نوجوانوں دانش، قاسم، ثاقب، بدر منیر اور عثمان قادر کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

بلوچستان سے میتیں پی آئی اے کی پرواز پی کے تین سو دو کے ذریعے لائی گئیں۔ قتل کئے گئے نوجوان مبینہ طور پر بلوچستان کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔ تربت میں نا معلوم افراد نے گولیاں مار کر انہیں قتل کر دیا تھا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نےبلوچستان میں 20 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ ۔ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی بلوچستان سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔