Wednesday, April 24, 2024

تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
October 29, 2015
کوئٹہ (92نیوز) ایف سی اور حساس اداروں نے تربت کے علاقے بلیدہ اور لہڑی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار کر کے بھاری مقدار میں خودکار ہتھیار اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کر لیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر تربت کے علاقے بلیدہ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے خود کار ہتھیار برآمد ہوئے جبکہ نفرت انگیز ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا۔ ملزموں سے تفتیش جاری ہے جبکہ سبی کے علاقے لہڑی میں ایک اور کارروائی میں ایف سی نے کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔