Tuesday, April 23, 2024

تربت میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 18 مغوی بازیاب، 2 ملزم گرفتار

تربت میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 18 مغوی بازیاب، 2 ملزم گرفتار
November 21, 2017

 تربت (92 نیوز) تربت کے علاقے رودبن میں سکیورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے خواہشمند افراد کی اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے 18 مغوی بازیاب جبکہ 2 ملزم گرفتار کر لئے۔
کارروائی کے دوران ایک گھر سے 15 نائجیرین، ایک یمنی اور دو پاکستانیوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزم گرفتار ہوئے مگر ان کے متعدد ساتھی فرار ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز نے موقع سے بڑی تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے لیا۔
غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے خواہشمند مزید 20 افراد کے اغوا کاروں کے چنگل میں ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جس پر تربت میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
چند روز قبل پنجاب سے تعلق رکھنے والے 20 افراد کی لاشیں تربت سے ملی تھیں جو غیر قانونی طور پر یورپ جانا چاہتے تھے۔