Friday, March 29, 2024

تربت میں جاں بحق ہونیوالے پانچوں افراد آپس میں دوست نکلے

تربت میں  جاں بحق ہونیوالے پانچوں افراد آپس میں دوست نکلے
November 18, 2017

گجراتہ ( 92 نیوز ) دوسری جانب تربت میں ملنے والی پانچوں لاشوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ پانچوں افراد آپس میں دوست تھے اور اکٹھے کام کے سلسلے میں بلوچستان پہنچے تھے ۔ موت کے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے بنائی گئی پانچوں کی سیلفی سامنے آگئی ۔ پانچوں افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے ۔
گجرات کے پانچ دوستوں کا سفرِ بلوچستان، موت کا سفر ثابت ہوا ، تربت سے ملنے والی لاشیں پانچ دوستوں کی نکلیں ۔ گھر سے اکٹھے روانہ ہونے والوں نے موت کو بھی اکٹھے ہی گلے لگایاان پانچوں دوستوں کی موت کے سفر پر روانہ ہونے سے قبل کی سیلفی سامنے آگئی۔
عثمان قادر، دانش کھوڑی، قاسم اور ثاقب کا تعلق گجرات کے علاقے کھوڑی رسول پور، جبکہ بدر منرڑ کا تعلق کسوکی سے ہے ۔
عثمان قادر پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ۔ ثاقب کے پانچ بھائی اور ایک بہن، قاسم کے پانچ بھائی اور دو بہنیں اور دانش دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جس کی دسمبر میں شادی طے تھی ۔
پانچوں دوست کام کے سلسلے میں اکٹھے روانہ ہوئے تھے، جن کی اب لاشیں گھروں میں پہنچیں گی ۔