Thursday, March 28, 2024

تربت میں ایف سی اور حساس اداروں کا آپریشن 13دہشت گرد ہلاک

تربت میں ایف سی اور حساس اداروں کا آپریشن 13دہشت گرد ہلاک
April 13, 2015
تربت (ویب ڈیسک) تربت میں ایف سی اور حساس اداروں کے آپریشن کے دوران مزدوروں کے قتل میں ملوث تیرہ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق تیرہ دہشت گرد کارروائی کے دوران مارے گئے ہیں جن میں کالعدم بی ایل ایف کا کمانڈر حیات بھی شامل ہے۔ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے کمانڈر ظریف کو گرفتار کر لیا۔ فرنٹیئر کور اور حساس اداروں نے تربت کے علاقے گبین میں بیس مزدوروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا جس میں گن شپ ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سانحہ تربت میں ملوث تیرہ دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے ہیں جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ دوسری جانب آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد امن تباہ کرنا چاہتے ہیں مگر ان کے عزائم ناکام بنا دیئے جائیں گے۔