Friday, March 29, 2024

تربت: سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر ہلاک، اسلحہ برآمد

تربت: سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر ہلاک، اسلحہ برآمد
November 17, 2017

تربت (92 نیوز) تربت کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس میں کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر ہلاک ہو گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ مارا جانے والا دہشت گرد 15 نوجوانوں کے قتل میں ملوث ہو سکتا ہے۔ مارے جانے والے کمانڈر کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بر آمد ہوئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔