Sunday, May 5, 2024

تربت دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں تیرہ افراد کی میتیں کوٹ سبزل پہنچا دی گئیں

تربت دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں تیرہ افراد کی میتیں کوٹ سبزل پہنچا دی گئیں
April 12, 2015
تربت (نائنٹی ٹو نیوز) تربت میں دہشت گردی کے واقعے میں مارے جانے والے بیس میں سے تیرہ افراد کی لاشیں تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقے صادق آباد پہنچا دی گئی ہیں جبکہ واقعے میں زخمی دو افراد بھی کوٹ سبزل پہنچے ہیں۔ تیرہ افراد کی لاشیں کوٹ سبزل پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر شخص سوگوار اور ہر آنکھ اشبار تھی جبکہ مرنے والوں کے عزیز واقارب دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے۔ صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑ، ایم این اے میاں امتیاز، ایم این اے ارشد خان لغاری اور ایم پی اے چودھری محمود الحسن چیمہ کے ساتھ ڈی سی او طارق بخاری اور ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نے میتیں وصول کر کے ورثا کے حوالے کیں۔ قبل ازیں جاں بحق افراد کی لاشیں لانے والا ہیلی کاپٹر موسمی خرابی کی بنا پر رحیم یار خان ائیرپورٹ کے بجائے پنوعاقل چھاؤنی میں اتارا گیا جہاں سے میتیں ایدھی ایمبولینسوں سے کوٹ سبزل لائی گئیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے، ان افراد کی تدفین آج کی جائیگی۔