Sunday, September 8, 2024

تربت : تین مزدور اغوا کے بعد قتل ،کالعدم تنظیم کے نوارکان گرفتار

تربت : تین مزدور اغوا کے بعد قتل ،کالعدم تنظیم کے نوارکان گرفتار
August 23, 2015
تربت(92نیوز)بلوچستان کے علاقے تربت میں تین  مزدوروں کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا،ایف سی اور حساس اداروں نے واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں کالعدم تنظیم کے نو ارکان کو گرفتار کرلیا ۔ لیویز کے مطابق تربت سے نوے کلومیٹر دور شمال مغرب   میں  واقع  دشت میں ویرانے سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں ، تینوں افراد کو جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں مار کرقتل کیا گیا ہے ۔ واقعے کے بعد  لیویز نے لاشوں کو شناخت کے لئے سول اسپتال  تربت منتقل کردیا ، لیویز کے مطابق لاشوں کی شناخت کوئٹہ کے رہائشی منشی یحییٰ خان اور جمعہ خان اور وزیرستان کے رہائشی گل خان کے ناموں سے ہوئی ہیں جبکہ اغواء ہونے والے پندرہ سالہ بخت اللہ کو آج صبح دشت کے علاقے میں چھوڑ دیا گیا  ، انہیں  تین روز قبل دشت سے اغواء کیا گیا تھا ، جوزیر تعمیر گوادر کاشغر شاہراہ پر کام کررہے تھے۔ واقعہ کے بعد ایف سی اور حساس اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور واقعہ میں ملوث ہونے کے شبے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے نو افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفیش جاری ہے۔