Monday, September 16, 2024

تربت : ایف سی کے قافلےکے قریب دھماکہ ،4 اہلکار شہید

تربت : ایف سی کے قافلےکے قریب دھماکہ ،4 اہلکار شہید
April 23, 2017
  تربت (92نیوز)بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے میں ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوگیا جس میں 4ایف سی اہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔ وزیراعظم اور وزیراعلی بلوچستان نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تربت میں ایف سی کا قافلہ مند کے علاقے سے گزررہا تھا کہ سڑک  کنارے نصب دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکارشہید ہوگئے جبکہ 3اہلکارزخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیر ے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی ۔ وزیراعظم میاں نواز شریف اوروزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ایف سی اہلکاروں کی شہادت اوراہلکاروں کی زخمی ہونے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔