Friday, May 17, 2024

تربت : ایف سی کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے پانچ ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد

تربت : ایف سی کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے پانچ ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد
September 18, 2016
تربت(92نیوز)ایف سی اورحساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے تربت میں کالعدم تنظیم  کے پانچ ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ ترجمان فرنٹیئر کور کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ طورپر کارروائی کرتے ہوئے تربت کے علاقے ناصر آباد میں کالعدم تنظیم کے پانچ ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود جس میں پانچ عدد راکٹ پانچ عدد ایس ایم جی بم اور دیگر تخریبی مواد شامل ہے برآمد کر لیا ترجمان کے مطابق مذکورہ اسلحہ و گولہ بارود دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر حملوں اور صوبے میں دیگر تخریبی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔