Thursday, March 28, 2024

تربت : ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ ، دو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

تربت : ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ ، دو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
March 12, 2017
تربت (92نیوز)تربت کے علاقے سینما چوک پر قائم ایف سی چیک پوسٹ  پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی  ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ تفصیلات کےمطابق تربت میں سینما چوک  میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں ، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمیوں میں ایف سی کے دو اہلکار شامل ہے۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں مقامی ٹرانسپورٹ کمپنی کا منشی بھی شامل ہے ۔