Thursday, May 2, 2024

تربت : ایف سی سے جھڑپ میں 9دہشت گرد ہلاک‘ 2 اہلکار شہید

تربت : ایف سی سے جھڑپ میں 9دہشت گرد ہلاک‘ 2 اہلکار شہید
December 23, 2015
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو ایف سی اہلکار شہید اور 9 دہشت گرد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقوں بلنگور اور زریں بگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ اسی دووران شرپسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ میں نو دہشت گرد بھی مارے گئے جس میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ ایف سی نے علاقہ کلیئر کروا کر وہاں اپنی چیک پوسٹیں قائم کر لیں جبکہ ایک اور کارروائی میں ضلع قلات کی تحصیل سوراب میں بھی فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مارا گیا جس کے قبضے سے خودکار ہتھیار برآمد کیے گئے۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی، اغوا برائے تاوان اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا ہر قیمت پر خا تمہ کیا جائے گا۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا عوام کے جان ومال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔