Monday, May 6, 2024

تحقیقاتی کمیٹی نے ایم اے او کالج کے لیکچرر کی خود کشی کا ذمہ دار پرنسپل کو قرار دے دیا

تحقیقاتی کمیٹی نے ایم اے او کالج کے لیکچرر کی خود کشی کا ذمہ دار پرنسپل کو قرار دے دیا
October 24, 2019
 لاہور (92 نیوز) تحقیقاتی کمیٹی نے ایم اے او کالج کے لیکچرر کی خود کشی کا ذمہ دار پرنسپل کو قرار دے دیا۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پرنسپل ڈاکٹر فرحان عبادت نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے گذشتہ روز تمام اسٹیک ہولڈرز کا موقف تفصیل سے سنا جس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ پرنسپل ڈاکٹر فرحان عبادت نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ مسلم لیگ ن کی ایم پی اے کنول پرویز چودھری کی جانب سے پرنسپل ایم اے او کالج کی برطرفی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔ ایم اے او کالج کے لیکچرار افضل پر جنسی ہراسگی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے لیکچر کو بے گناہ قرار دیا تھا۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق طالبہ کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بد نیتی پر مبنی تھے۔ انکوائری کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر عالیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بے گناہی کی رپورٹ پرنسپل فرحان عبادت کو دی تھی مگر پرنسپل نے ایسی کوئی رپورٹ ملنے کی تردید کی تھی۔