Saturday, April 27, 2024

تحقیقاتی اداروں کو ناجائز اثاثہ جات کیس میں 17 سابق اور موجودہ ورزا کے خلاف ثبوت مل گئے

تحقیقاتی اداروں کو ناجائز اثاثہ جات  کیس میں 17 سابق اور موجودہ ورزا کے خلاف ثبوت مل گئے
October 28, 2018
لاہور (92 نیوز) تحقیقاتی اداروں کو ناجائز اثاثہ جات  کیس میں 17 سابق  اور موجودہ ورزا کے خلاف ثبوت مل گئے ۔ جن ورزا کے خلاف ثبوت حاصل کیے گئے  ہیں ان میں سے 5  کا تعلق وفاق،4  پنجاب کے سابق ورزاء، سندھ کے  5 موجودہ  و سابق، بلوچستان کے 2 اور کے پی کے کا ایک وزیر شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق جیسے سابق وزیر اعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز  شریف کے حوالے سے آمدن اور زائد اثاثہ جات کے حوالے سے تفتیش ہورہی ہے اسی طرح سعد رفیق اور ان سب سابق ورزاء کے خلاف انکوائری ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے حوالے سے تو باقاعدہ آمدن  سے زائد اثاثوں  کے حوالے سے کیس مکمل تیار ہو چکا ہے جبکہ خواجہ سعد رفیق کا یہ بیان کہ پیراگون سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں اس پر بھی اہم ثبوت حاصل کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 5 نومبر کے بعد کئی نامور اہم شخصیات کے خلاف کارروائی اوپن ہونے کے بعد اہم گرفتاریاں ہونے کی توقع ہے۔