Saturday, May 11, 2024

تحفہ ملنے والا پاور پلانٹ 11 سال بعد بھی فیصل آباد میں نصب نہ ہوسکا

تحفہ ملنے والا پاور پلانٹ 11 سال بعد بھی فیصل آباد میں نصب نہ ہوسکا
April 20, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) دوست ملک سے تحفے میں ملنے والا پاور پلانٹ 11 سال بعد بھی فیصل آباد میں نصب نہ ہو سکا، 320 میگاواٹ کی صلاحیت رکھنے والا پاور پلانٹ کھلے آسمان تلے پڑا تباہ ہونے لگا۔ 2009 میں پی پی حکومت نے پلانٹ کو اسٹیم پاوراسٹیشن میں نصب کرنا تھا، پیپلزپارٹی کے بعد ن لیگ اورپی ٹی آئی حکومتوں نے بھی پاور پلانٹ کو نظرانداز کر دیا۔ فیصل آباد: پی پی حکومت گیس بحران کی وجہ سے اس پلانٹ کو نصب نہ کر سکی۔ لیگی حکومت نے کریڈٹ پیپلزپارٹی کو نہ دینے پر اسے نظر انداز کئے رکھا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے بجلی بحران شدید نہ ہونے پر اس کی تنصیب پر توجہ نہ دی۔ اربوں مالیت کی مشینری کو نصب کرکے بجلی سسٹم میں شامل کرنے سے گریزکیا جارہا ہے۔ پلانٹ کی 8 ٹربائنیں 30 میگاواٹ، 5 ٹربائنیں 16 میگاواٹ فی کس بجلی پیدا کر سکتی ہیں۔ پلانٹ کو فوری نصب نہ کیا گیا تو مستقبل میں اسے لوہے کے بھاؤ بیچنا پڑے گا۔