Friday, April 26, 2024

تحفظ کے بجائے بھارت میں پولیس بھی انتہا پسندی پر اتر آئی

تحفظ کے بجائے بھارت میں پولیس بھی انتہا پسندی پر اتر آئی
March 9, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) تحفظ کے بجائے بھارت میں پولیس بھی انتہا پسندی پر اتر آئی۔ تجاوزات کیخلاف کارروائی کی آڑ میں مسلمانوں کی املاک نذرِ آتش کر دیں۔ عوام کی حفاظت کے دعوے کرنے والی بھارتی پولیس بھی مسلمان دشمنی پر اتر آئی۔ بھارتی ریاست اترپردیش کےعلاقے مِیَرٹ میں مسلمانوں کی 250 املاک نذرِ آتش کردیں۔ پاکستان پر ہروقت ہرزہ سرائی کرنے والی بی جے پی سرکار اور کٹھ پتلی بھارتی میڈیا کو بھی چُپ لگ گئی۔ بھارت میں انتہا پسند مسلمانوں کو دو گز جگہ بھی دینےکو تیارنہیں۔ بی جے پی ہو ، کٹرہندو ہوں یا بھارتی پولیس ، سب نے ہی بھارتی مسلمانوں کا جینا دوبھر کر دیا۔ بھارتی پولیس نے اترپردیش کےعلاقےمِیرَٹ میں بستی کی بستی نذرِ آتش کر ڈالی۔ دو سو سے زائد مکانات اور دکانیں راکھ ہو گئے جبکہ نفرت میں اندھی بھارتی پولیس نے مساجد کو بھی نہ چھوڑا۔ بھارتی میڈیا واقعے کو دبانےکی کوشش میں لگی رہی۔ متاثرین نے اپنی درد کی داستانیں سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔ پہلے تو پاکستان پر ہرزہ سرائی میں مصروف بھارتی میڈیا کو ہوش نہ آیا۔ سوشل میڈیا کےذریعے جب مظلوم بھارتی مسلمانوں کی آواز دنیا تک پہنچی تو آگ کی وجہ نامعلوم قراردیدی۔