Friday, September 20, 2024

تحفظ نسواں بل کا مقصد مغربی روایات کو رواج دینا ہے: فضل الرحمان

تحفظ نسواں بل کا مقصد مغربی روایات کو رواج دینا ہے: فضل الرحمان
March 5, 2016
لاہور (92نیوز) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تحفظ نسواں بل کا مقصد مغرب کی روایات کو ترویج دینا ہے۔ ہم خواتین پر تشدد کے خلاف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے اجلاس میں تحفظ نسواں بل پر مشاورت کی جاری ہے۔ اجلاس میں حافظ حسین احمد‘ امیر جماعت اسلامی سراج الحق‘ صاحبزادہ ابو الخیر‘ میاں اسلم‘ علامہ شبیر‘ مولانا عارف حسین واحدی و دیگر شریک ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف روشن خیال تو ہیں نہیں اور قدامت پسند وہ رہے نہیں۔ تحفظ نسواں بل کا مقصد مغرب کی روایات کو ترویج دینا ہے۔ اسلام نے مردوں اور عورتوں کو مساوی حقوق دیے ہیں۔ ہم خواتین پر تشدد کے خلاف ہیں۔ اجلاس میں شرکاءکا کہنا ہے کہ حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔ تحفظ نسواں بل غیر شرعی اور غیر اسلامی ہے۔ اسلام میں خواتین کا تقدس ضروری ہے تو پھر بل کا کیا مقصد ہے۔ بل سے مردوں کی توہین کی جارہی ہے۔