Friday, March 29, 2024

تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ ہماری حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب

تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ ہماری حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب
July 23, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دی تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ  کو اپنی حکومت کا تاریخ ساز اقدام قرار دیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ سے مذہبی ہم آہنگی بڑھے گی اور نفرت انگیز مواد کی اشاعت کی روک تھام ہوگی، ایکٹ کے تحت نبی اکرم ﷺ کا جہاں بھی ذکر آئےگا ساتھ خاتم النبین لکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

رسول اکرم ﷺ، اہل بیت اطہار، خلفائے راشدین، اصحاب رسول رضی اللہ تعالیٰ عنہہ اور امہات المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں توہین آمیز کلمات قابل گرفت ہوں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  ایکٹ کے تحت انبیائے کرام، ملائیکہ اور آسمانی کتب  کے بارے میں متنازعہ اور توہین آمیز الفاظ قابل گرفت ہوں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ایکٹ میں موجود تمام خلاف ورزیوں پر پانچ سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا ۔

اس کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی مروجہ دفعات کےتحت بھی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی ۔