Friday, March 29, 2024

تحصیلوں کی سطح پر الرجی سینٹرز کے قیام سے متعلق درخواست خارج

تحصیلوں کی سطح پر الرجی سینٹرز کے قیام سے متعلق درخواست خارج
July 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ نے تحصیلوں کی سطح پر الرجی سینٹرز کے قیام سے متعلق درخواست خارج کردی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ الرجی کی سینکڑوں اقسام ہوتی ہیں، کسی کو مالٹے سے کسی کو کیلے سے، کئی لوگوں کو تو بندوں سے بھی الرجی ہوتی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحصیلوں کی سطح پرالرجی سینٹرزکے قیام سے متعلق دائردرخواست کی سماعت کی ،درخواستگزارنے کہا کہ صرف اسلام آباد میں الرجی سینٹرقائم ہے ، ملک کی دیگرتحصیلوں میں الرجی سینٹرقائم کیے جائیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ تمام صوبوں کے تقریباً بڑے اسپتالوں میں الرجی سینٹرزکی سہولت دستیاب ہے، الرجی کی سینکڑوں اقسام ہوتی ہیں ، کسی کومالٹے توکوئی کیلے کی الرجی کا شکار ہے کئی لوگوں کو بندوں سے بھی الرجی ہوتی ہے ۔چیف جسٹس کے ریمارکس پرکمرہ عدالت میں قہقے گونج اٹھے ۔ چیف جسٹس نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل سطح پرالرجی سینٹرزکی ضرورت نہیں ہے، سپریم کورٹ نے الرجی سینٹرزکے قیام سے متعلق غلام نبی شاہ کی درخواست خارج کردی۔