Friday, April 26, 2024

ضلع مہمند کے علاقے صافی میں سنگ مرمر کی کان بیٹھ گئی ، 14 مزدور جاں بحق

ضلع مہمند کے علاقے صافی میں سنگ مرمر کی کان بیٹھ گئی ، 14 مزدور جاں بحق
September 7, 2020
پشاور (92 نیوز) ضلع مہمند کے علاقے صافی میں سنگ مرمر کی کان بیٹھ گئی۔ واقعہ میں 14 مزدور دب کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ملبے میں دبے باقی افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج، ریسکیو اور دیگر اداروں کے اہلکار آپریشن میں شریک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مہمند افتخار عالم کے مطابق زیارت ماربل مائنز میں 50 سے زائد افراد دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔  8 افراد کی لاشیں اور 7 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ تاریکی کے باعث آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں۔