Sunday, May 19, 2024

تحریک کشمیر برطانیہ کی جانب سے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کانفرنس کا انعقاد

تحریک کشمیر برطانیہ کی جانب سے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کانفرنس کا انعقاد
October 16, 2017

برمنگھم (92 نیوز) تحریک کشمیر برطانیہ کی جانب سے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کانفرنس برمنگھم میں منعقد کی گئی۔ شرکا نے مسئلہ کشمیر ، فلسطین اور برما میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی پر زور مذمت کی۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر عبد الرشید ترابی نے کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ بھارتی فوجی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم روا رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پردیگرکمیونٹز کے سربراہان نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کانفرنس کے انعقاد سے ظالم حکمرانوں کے چہروں کو بے نقاب کرنے کا موقع ملا۔
مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ مردوں کی غیر موجودگی میں بھارتی فوجی بغیر وردی کے گھروں میں داخل ہو کر خواتین کے بال کاٹ کر لےجاتے ہیں۔