Thursday, March 28, 2024

تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے کارکنوں کا احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے کارکنوں کا احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا
November 26, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) اسلام آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے دھرنے پر تشدد کے بعد احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا ۔ شہر شہر، نگر نگر احتجاج اور دھرنے جاری ہیں ۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک کسی صورت واپس نہ ہٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ کہیں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں تو کہیں لوگ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔
گوجرانوالہ، قصور، شرقپور، وہاڑی، پنڈی بھٹیاں، شجاع آباد، تاندلیانوالہ، اوکاڑہ، بصیرپور، چیچہ وطنی، بورےوالا اور میانوالی میں دھرنے جاری ہیں ۔ گجرات، چکوال، مانانوالا، فیروزوالا، شیخوپورہ، صفدرآباد اور اٹک میں بھی لوگ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔
مظاہرین نے ناشتے بھی دھرنے والے مقام پر ہی کئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ فیض آباد دھرنے کی قیادت کے اعلان تک احتجاج جاری رہیں گے ۔