Tuesday, April 23, 2024

تحریک لبیک کے کارکنوں کا نمائش چورنگی پر دھرنا آج پانچویں دن بھی جاری

تحریک لبیک کے کارکنوں کا نمائش چورنگی پر دھرنا آج پانچویں دن بھی جاری
November 24, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے کارکنوں کا نمائش چورنگی پر دھرنا آج  پانچویں دن بھی جاری ہے۔
مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کےمطالبات پورے نہیں ہونگے دھرنا ختم نہیں ہو گا۔
دھرنے کے شرکا آج نماز جمعہ بھی نمائش چورنگی پر ادا کریں گے۔