Sunday, September 8, 2024

تحریک لبیک کے زیرحراست رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی ،بغاوت کے مقدمات چلانے کا اعلان

تحریک لبیک کے زیرحراست رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی ،بغاوت کے مقدمات چلانے کا اعلان
December 1, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) حکومت نے تحریک لبیک کے زیر حراست رہنماؤں کے خلاف دہشتگردی اور بغاوت کے مقدمات چلانے کا اعلان  کردیا۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ خادم حسین رضوی، حافظ فاروق الحسن، پیر افضل قادری کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ جو احتجاج قانون کے دائرہ سے باہر ہو اس پر ریاست خاموش نہیں رہ سکتی، تحریک لبیک نے پاکستان کے آئین کو للکارا، بغاوت کیس میں گرفتار افراد کو عمر قید کی سزا ہوگی۔ فواد چودھری نے کہا کہ دھرنوں کے دوران جن سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا اُس کا تخمینہ پانچ کروڑ روپے ہے ،معاف نہیں کیا جائے گا عمر قید تک سزا سنائی جا سکتی  ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ دھرنے دینے والوں کے خلاف کارروائی میں  ریاست کے تمام ادارے مشترکہ طور پر شریک تھے ۔اپوزیشن بھی ریاست کے ساتھ کھڑی تھی ۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ ریاست میں تمام ادارے قانون کے مطابق کام کرتے ہیں  بعض شرپسند عناصر نے  ملکی امن کو تہس نہس کرنے کی کوشش کی ۔ احتجاج قانون کے دائرے سے باہر ہوا تو ریاست سختی سے نمٹے گی  ۔