Saturday, April 20, 2024

تحریک لبیک کی لیاقت باغ راولپنڈی میں شہدا چہلم کانفرنس

تحریک لبیک کی لیاقت باغ راولپنڈی میں  شہدا چہلم کانفرنس
January 4, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس اور شہدائے ختم نبوت کے چہلم کا اہتمام کیا گیا۔  لیاقت باغ میں کانفرنس میں  علامہ خادم حسین رضوی سمیت نامور علمائے کرام اور مشائخِ عظام نے شرکت کی ۔

تحریک لبیک کی لیاقت باغ راولپنڈی میں  شہدا چہلم کانفرنس کے موقع پر شمع رسالت کے پروانوں سے لیاقت باغ بھر گیا ۔ جبکہ تحریک کے قائدین اور کارکنوں نے تحفظ ختم نبوت کے لیے  کٹ مرنے کا عزم دہرایا ۔ 14 جنوری کو کراچی میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا بھی اعلان کیا گیا ۔

فیض آباد دھرنے میں شہید ہونے والے کارکنوں کے چہلم کے موقع پر لیاقت باغ میں ہونے والی کانفرنس میں علامہ خادم حسین رضوی ، پیر افضل قادری ، مفتی حنیف قریشی اور دیگر علماء نے  شرکت کی۔

تحریک لبیک کی قیادت کا کہنا تھا  کہ  راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔ تحفظ ختم نبوت کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔ ہمیں کمزور نہ سمجھا جائے۔

مذہبی رہنماؤں نے خطاب کے دوران حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ  تحفظ ختم نبوت پر کسی صورت  سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ۔ شہدا کے  خون کا قصاص لیا جائے گا۔