تحریک لبیک کا فیض آباد میں دھرنا آج رات تک ختم کرنے کا امکان
اسلام آباد (92 نیوز) تحریک لبیک نے فیض آباد میں دھرنا آج رات تک ختم کرنے کا امکان ظاہرکر دیا۔ اس حوالے سے علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ حکومت معاہدے پر عمل درآمد شروع کرے۔ بارہ گھنٹے میں کارکن رہا ہو جائیں گے تو دھرنا سمیٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زاہد حامد کا استعفا شہدا کے خون کی قیمت نہیں۔