Friday, April 19, 2024

تحریک لبیک کا فیصل آباد میں جاری دھرنا ختم

تحریک لبیک کا فیصل آباد میں جاری دھرنا ختم
November 27, 2017

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے کارکنان نے شیخوپورہ روڈ اور ضلع کونسل چوک جبکہ جھنگ کے ایوب چوک میں جاری دھرنا بھی ختم کر دیا ۔ مظاہرین نے کئی گھنٹے تک مرکزی شاہراوں کو ٹریفک کے لیے بند کیے رکھا جس سے عوام کو شدید پریشان کا سامنا کرنا پڑا ۔
شیخوپورہ روڈ پر تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے کارکنان نے کئی گھنٹے جاری رہنے والا دھرنا آخر کار ختم کر دیا ۔ فیض آباد آپریشن اور اس سے قبل پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے کارکنان کی عدم رہائی پر مظاہرین نے شیخوپورہ روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔
ادھر ضلع کونسل چوک میں بھی تحریک لبیک کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور کئی گھنٹے طویل دھرنا دیتے ہوئے یونیورسٹی روڈ کو بلاک کیے رکھا۔
جھنگ میں بھی تحریک کے کارکنان نے شہر کے مرکزی ایوب چوک میں دھرنا دیا جس کے باعث جھنگ روڈ، فیصل آباد اور سرگودھا روڈ کی طرف جانے والی ٹریفک بلاک ہو گئی ۔
شاہراوں کی بندش کے باعث مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ادھر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت گرفتار کیے گئے تحریک کے تمام کارکنان کو فوری رہا کرے ۔
اعلی قیادت کی جانب سے احکامات کے بعد مظاہرین نے تمام دھرنے ختم کر دیئے۔