Friday, April 26, 2024

تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا

تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا
November 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے  سمری  پر منظوری لی گئی۔ وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پر لگائی گئی  پابندی ہٹا دی جسکا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق  تحریک لبیک پاکستان کا  نام فورتھ شیڈول   کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن، گورنر سٹیٹ بنک، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز کو نوٹیفکیشن کی کاپی بھیجوا دیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد تحریک لبیک اب سیاسی کردار ادا کر سکے گی جبکہ  جماعت کے سیز اکاونٹس بھی بحال ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد وفاقی حکومت کو  پابندی  ہٹانے کی سمری بھیجوائی تھی۔