Thursday, March 28, 2024

تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا، جڑواں شہروں میں بھی تعلیمی ادارے بند

تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا، جڑواں شہروں میں بھی تعلیمی ادارے بند
November 27, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) فیض آباد میں جاری تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے کےخلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے آج بند ہیں۔
پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں چھٹی ہے اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بھی آج اور کل بند رہیں گے۔
اس حوالےسے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کہا کہ چھٹی کا فیصلہ طلباء اور اساتذہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ حالات ساز گار ہونے پر تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے ۔
دوسری جانب وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی آج چھٹی دی گئی ہے۔ تمام سرکاری اور نجی سکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند ہیں۔