Tuesday, April 23, 2024

تحریک لبیک پاکستان نے کراچی میں انتخابی مہم شروع کردی

تحریک لبیک پاکستان نے کراچی میں انتخابی مہم شروع کردی
July 1, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) تحریک لبیک پاکستان نے کراچی میں انتخابی مہم شروع کر دی ہے ، شاہراہ فیصل پر ریلی نکالی گئی  جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سربراہ تحریک خادم حسین رضوی نے کہا کہ  آج سے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے ، انتخابات 2018 میں ہماری جماعت  حیران کن نتائج دے گی ۔خادم حسین رضوی نے مزید کہا کہ ہمارا کراچی  میں کسی سے مقابلہ نہیں، ہماری جدوجہد فلاحی  ریاست کے لئے ہے۔ کراچی میں سیاسی سرگرمیاں پروان چڑھ رہی ہیں، تحریک لبیک پاکستان نے بھی بڑی سیاسی پچ پر شاندار انتخابی اننگ کا آغاز کردیا۔ علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں شاہراع فیصل پر تحریک لبیک پاکستان کے چاہنے والوں کا سمندر امڈ آیا ، علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ  ہمارا منشور اسلام کا منشور ہے،انتخابات میں حیران کن نتائج دیں گے۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی سربراہی میں مارچ کارساز پہنچا تو نماز مغرب ادا کی گئی۔ نماز کی ادائیگی کےبعد تحریک لبیک پاکستان کا مارچ ایک بار پھر مزار قائد کی جانب رواں دواں ہوگیا ۔