Saturday, May 18, 2024

تحریک لبیک سے معاہدے سے متعلق اجلاس ، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید سمیت دیگر شریک

تحریک لبیک سے معاہدے سے متعلق اجلاس ، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید سمیت دیگر شریک
April 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک لبیک سے معاہدے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور نورالحق قادری سمیت دیگر شریک ہوئے۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک لبیک کے مطالبات پر غور کیا گیا۔ تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تحریک لبیک سے معاہدے پر عملدرآمد کے لیے دیگر جماعتوں سے بھی بات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گذشتہ سال نومبر میں حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان 4 نکاتی معدہدہ طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت حکومت فرانس کے سفیر کو دو سے تین ماہ میں ملک بدر کرے گی۔ معاہدے کے مطابق فرانسیسی سفیر کو پارلیمنٹ سے فیصلہ سازی کے ذریعے ملک بدر کیا جائے گا۔