Saturday, April 27, 2024

تحریک عدم اعتماد کی ناکامی ادارے کی فتح ہے ، شبلی فراز

تحریک عدم اعتماد کی ناکامی ادارے کی فتح ہے ، شبلی فراز
August 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی ادارے کی فتح ہے ۔ ہم نے ادارے کے وقار کو پامال نہیں ہونے دیا ۔ سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا اب اپوزیشن کو سنجیدہ ہو جانا چاہیے۔  ادارے کو چلانے کیلئے اپوزیشن کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان کو عزت راس نہیں آئی۔ اب پاکستان بدل چکا ہے۔ یہ کسی شخص کی نہیں ادارے کی فتح ہے۔ ہم نے جمہوریت کو مضبوط کیا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا اپوزیشن والے این آر او کے متلاشی ہیں، ہارس ٹریڈنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ارکان نے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا۔ فردوس عاشق اعوان بولیں چور دروازے سے ایوان پر حملہ آور ہونے والے ناکام ہوگئے۔ عمران خان کا بیانیہ اور پاکستان کا آئین جیت گیا۔