Friday, May 10, 2024

تحریک عدم اعتماد ایک نہیں سو بار لاؤ ، لانگ مارچ کی تاریخ بھی بتاؤ ، شیخ رشید

تحریک عدم اعتماد ایک نہیں سو بار لاؤ ، لانگ مارچ کی تاریخ بھی بتاؤ ، شیخ رشید
January 24, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تحریک عدم اعتماد ایک نہیں سو بار لاؤ لیکن لانگ مارچ کی تاریخ بھی بتاؤ کہ کب تشریف لا رہے ہو۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پہلے صرف پاناما تھا، اب پاناما ٹو آ گیا۔ میں وقت سے پہلے بات کرتا ہوں ، لوگ مذاق اڑاتے ہیں پی ڈی ایم سے کہتا ہوں لانگ مارچ کی تاریخ بتائیں، آپ کا استقبال کریں گے۔ پی ڈی ایم سے کہوں گا اپنے بندے لائیں،عمران خان بندے نہیں دیگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اب تو بلاول کہتا ہے عدم اعتماد لائیں گے، ایک بار نہیں سو بار لاؤ ،پی ڈی ایم کو کچھ نہیں ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اس لیے زیادہ ہوئی کہ چوروں نے بہت زیادہ لوٹا، ماضی میں ایسے معاہدے کیے گئے جس کی وجہ سے بجلی مہنگی کرنا پڑی۔ رواں سال ہی مہنگائی اور بےروزگاری کنٹرول کریں گے۔