Sunday, May 5, 2024

  تحریک دفاع حرمین شریفین نےپارلیمنٹ کی قرارداد مستردکردی

   تحریک دفاع حرمین شریفین نےپارلیمنٹ کی قرارداد مستردکردی
April 12, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک دفاع حرمین شریفین نے پارلمینٹ  کی قرارداد مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے فوج سعودی عرب بھیجی جائے اور اگر ایسا انہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام مذہبی جماعتوں کے اتحاد نے  لال مسجد سے نیشنل پریس کلب تک مارچ کیا ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت والجماعت کے امیر مولانا احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایما ن کا حصہ ہے کچھ طاقتیں چاہتی ہیں کہ یمن کی لڑائی سے توجہ ہٹانے کے لئے ملک میں فرقہ وارانہ فساد پھیلایا جائے  لیکن ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انصارالامہ کے امیر فضل الرحمان خلیل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ہم پر بہت احسانات ہیں سعودی عرب اور حرمین شریفین خطر ے میں ہے حکومت کو بغیر کسی انتظار کے فوج بھجوانے کا اعلان کرنا چاہیے۔ تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنماوں نے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے بڑے جلسے جلوسوں کا اعلان کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ 22 جمادی الثانی کویوم  حضرت ابو بکر صدیق کے موقع پرسرکاری چھٹی کا اعلان کیا جائے۔