Thursday, April 18, 2024

تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی بھی ووٹرز کے ہتھے چڑھ گئے

تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی بھی ووٹرز کے ہتھے چڑھ گئے
June 30, 2018
کراچی (92 نیوز) پانچ برسوں تک  حلقے میں شکل نہ دکھانے والے نمائندوں کو اس بار سخت مزاحمت کا سامنا ہے ۔ متحدہ رہنما فاروق ستار اور خرم شیر زمان کے بعد پی ٹی آئی امیدوار عارف علوی بھی ووٹرز کے ہتھے چڑھ گئے۔ پانچ سال بعد حلقے میں آنے والے متحدہ رہنما فاروق ستار کو میمن مسجدمیں شہریوں نے گھیر لیا ۔ ووٹرز نے چبھتےسوالات پوچھے تو فاروق ستار کو جان چھڑانی مشکل ہو گئی۔ گھیراو  کومخالفین کی سازش قرار دے دیا۔ گزشتہ  دنوں پی  ٹی آئی رہنما  خرم شیر زمان  کو  بھی ووٹرز  نے ریمانڈ پر لے لیا ۔ جو من میں آیا  خوب  پوچھا ۔ تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی بھی ووٹرز کے ہتھے چڑھ گئے۔ حلقے میں کمپین کے لیے نکلے تو شہریوں نے گھیر لیا۔ سوالات کی بوچھاڑ ہونے پر عارف علوی نے جانے میں ہی عافیت سمجھی۔ احتساب کرنے والے اداروں سے مایوس عوام نے عوامی نمائندگی کے دعوے دار سیاستدانوں کا خود ہی احتساب شروع کر دیا۔ گزشتہ الیکشن جیتنے والے سیاسی رہنماوں سے پچھلے پانچ سال کا حساب طلب کیا جارہا ہے۔