Tuesday, April 16, 2024

تحریک انصاف کے نوجوان رہنماؤں کے تحفظات مرکزی قیادت دور نہ کرسکی

تحریک انصاف کے نوجوان رہنماؤں کے تحفظات مرکزی قیادت دور نہ کرسکی
September 25, 2016
لاہور(92نیوز)رائیونڈ مارچ کی تاریخ سر پر پہنچ گئی ، تحریک انصاف کے نوجوان رہنماﺅں کے تحفظات دور نہ ہوسکے یوتھ ونگ نے جہانگیر ترین کا نوٹیفکیشن مستردکردیا لیکن ساتھ ساتھ مارچ میں بھی شرکت کااعلان کردیا مرکزی صدر علی بخاری کہتے ہیں  نوجوان عمران خان کے بازوہیں۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف یوتھ ونگ ایک طرف رائیونڈ میں مارچ میں شرکت کےلئے تیار تو دوسری جانب یوتھ ونگ کوتحلیل کرنے جہانگیرترین کے نوٹیفکیشن کےخلاف سراپا احتجاج بھی ہے یوتھ ونگ نے پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین کے نوٹیفکیشن کو مسترد کردیا 92 نیوز سے گفتگو میں علی بخاری کا کہنا تھا کہ وہ مارچ میں ضرور جائیں گے۔ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو مارچ سے روکا گیا تو جواب دینا بھی جانتے ہیں،ن لیگ پر امن رہی تو ہم بھی امن کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔