Sunday, September 8, 2024

تحریک انصاف کے مزنگ میں جلسے کی تیاریاں عروج پر

تحریک انصاف کے مزنگ میں جلسے کی تیاریاں عروج پر
September 8, 2017

لاہور (92 نیوز) تحریک انصاف کے مزنگ میں جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ جلسے سے عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگررہنما خطاب کریں گے۔

لاہور کے علاقے مزنگ میں تحریک انصاف کے جلسے کی صبح ہی سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ جلسے کی وجہ سے قرطبہ چوک سے شادمان تک راستہ بند کرکے متبادل ٹریفک پلان دے دیا گیا۔

لاہورانتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے جلسے کی منظوری نہیں لی۔ تاہم پی ٹی آئی کے منتظمین کہتے ہیں کہ جلسے کی اجازت لی گئی ہے۔

پی ٹی آئی انتظامیہ کا کہنا ہے شرکا کے لئے بیس ہزار کرسیوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے جلسے کی جگہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پانامہ کا جشن لاہور میں کرنا باقی تھا اور جلسہ 120 نہیں 122 میں کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ قرطبہ چوک جلسہ کے انتظامات میں مکمل تعاون کر رہی ہے لیٹر کے ذریعے انتظامیہ کو آگاہی دی اجازت نہیں طلب کی تھی۔