Tuesday, April 23, 2024

تحریک انصاف کے عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیراعظم منتخب

تحریک انصاف کے عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیراعظم منتخب
August 4, 2021 ویب ڈیسک

مظفر آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے۔

عبدالقیوم نیازی کو قانون ساز اسمبلی سے 33 ووٹ ملے۔ اپوزیشن کے چودھری لطیف اکبر 15 ووٹ لے سکے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ میں عبدالقیوم نیازی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا انشاء اللہ آپ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کشمیر میں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔