Thursday, March 28, 2024

تحریک انصاف کے عام انتخابات کے حوالے سے الزامات اور جوڈیشل کمیشن رپورٹ میں انکے جوابات

تحریک انصاف کے عام انتخابات کے حوالے سے الزامات اور جوڈیشل کمیشن رپورٹ میں انکے جوابات
July 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے عام انتخابات کے حوالے سے کئی الزامات لگائےان الزامات کا جوڈیشل کمیشن نے کیا جواب دیا،  جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے الزام لگایا کہ منظم دھاندلی اضافی بیلٹ پیپرز سے کی گئی۔ تاہم ،، رپورٹ میں کہا گیا کہ اضافی بیلٹ پیپرز کا معاملہ الیکشن کمیشن کی غلط منصوبہ بندی  اور کوارڈی نیشن کی کمی ہے جس کیوجہ سے اٖضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کوئی ایک طریقہ کار طے ہی نہیں ہے۔ عمران خان نے غیر تصدیق شدہ انگوٹھوں کو جعلی قرار دیا۔ تاہم جوڈیشل کمیشن کا اس بارے میں کہنا ہے کہ غیر تصدیق شدہ انگوٹھے جعلی نہیں،، کیونکہ کاونٹرز فائلز پر انگوٹھوں کے نشانات ٹھیک طریقے سے نہیں لگائے گئے،،  تصدیق نہ ہونے کی کئی  وجوہات ہیں،خود کار سسٹم کی اپنی قیود اور مجبوریاں  ہیں جن کے بارے میں شکوک و شبہات ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔ مقناطیسی سیاہی کے باوجود نشانات کی تصدیق کیوں نہیں ہوتی۔ تو جوڈیشل کمیشن نےاس کا بھی جواب دے دیا رپورٹ کے مطابق ، نادرا اور الیکشن کمیشن نے مقناطیسی سیاہی کے معاملے پر الیکشن سے پہلے ٹیسٹنگ کی تاہم اس سے کوئی نتیجہ خیز بات سامنے نہیں آئی، مقناطیسی سیاہی مکمل طور پر قابل استعمال نہیں تھی اور کبھی بھی تجرباتی سطح پر مکمل طور پر کارآمد نہیں رہی۔ عمران خان نے فارم پندرہ پر بھی کئی سوالات اٹھائے رپورٹ میں اس کا بھی جواب دیا گیا ہے کہ35  فیصد سے زائد حلقوں میں فارم 15 کی عدم موجودگی  عملے کی نا اہلی ثابت کرتی ہے تاہم یہ دھاندلی نہیں فاروم 15 کی عدم موجودگی پریذائیڈنگ افسر کی غفلت اور تربیت کا نہ ہونا ثابت کرتی ہے،آر اوز نے بھی اس حوالے سے ذمہ داری پوری نہیں کی۔ عمران خان نے تھیلوں کے کھلے ہونے پر بھی اعتراض کیا تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابی سامان رکھنے کا کوئی بہتر انتظام موجود ہی نہیں اور الیکشن سے پہلے ہی سپریم کورٹ نے ادارے کو تنبیہہ کی مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔