Saturday, April 20, 2024

تحریک انصاف کے رہنما غلام مصطفے کھر کا کتا حادثہ میں زخمی ، کاشتکار کےخلاف مقدمہ درج

تحریک انصاف کے رہنما غلام مصطفے کھر کا کتا حادثہ میں زخمی ، کاشتکار کےخلاف مقدمہ درج
October 3, 2019
 مظفرگڑھ (92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما غلام مصطفے کھر کا کتا حادثہ میں زخمی ہونے پر غریب کاشتکار کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں کتے کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار روپے لکھوائی گئی ہے۔ سنانواں کے علاقے کھر غربی میں موٹر سائیکل سواروں کے سامنے کتا آنے پر حادثے میں موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا۔ پولیس نے حادثہ میں بااثر سیاستدان کے کتے کے زخمی ہونے پر مقدمہ درج کر دیا۔ درج کیے گئے مقدمہ میں قیمتی کتے کی مالیت ایک لاکھ تیس ہزار روپے بتائی گئی ہے جس کو سیر کرانے کے دوران حادثہ پیش آیا۔