Thursday, April 25, 2024

تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان 6 فروری کو نیب لاہور طلب

تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان 6 فروری کو نیب لاہور طلب
January 31, 2019
 لاہور (92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر آ گئے۔ نیب لاہور نے پنجاب کے سینئر وزیر کو 6 فروری کو طلب کر لیا۔ عبدالعلیم خان کے خلاف آف شور کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام پر تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے آف شورکمپنیوں اورجائیدادوں کے حوالے سے بیشتر ممالک سے تفصیلات طلب کر رکھی تھیں۔ اس دوران پنجاب بینک اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ملزموں سے برآمد ساڑھے سات کروڑ مالیت کا چیک پنجاب بینک حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ نیب لاہور کے مطابق سابق صدر، پنجاب بینک ملزم ہمیش خان اور ڈائریکٹر حارث سٹیل ملز شیخ افضل کیخلاف کیس میں خطیر رقوم کی برآمدگی جاری ہے۔ تحقیقات میں ملزموں پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور مبینہ دھوکہ دہی سے اربوں روپے لوٹنے کے الزامات ثابت ہوئے۔ ڈی جی نیب لاہور کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے ویژن کےمطابق لوٹی گئی قومی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے گی۔ نیب کی نظر میں تمام ملزمان کی حیثیت مساوی ہے۔