Friday, April 19, 2024

تحریک انصاف کے رکن فخر جہاں کی ٹریفک وارڈن کے ساتھ تلخ کلامی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

تحریک انصاف کے رکن فخر جہاں کی ٹریفک وارڈن کے ساتھ تلخ کلامی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
March 15, 2019
 پشاور (92 نیوز) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سید فخر جہاں کی ٹریفک وارڈن کے ساتھ تلخ کلامی کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ بونیر کے حلقہ پی کے اکیس سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے سید فخر جہاں کی ٹریفک وارڈن کے ساتھ الجھنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ایم پی اے سید فخر جہاں کو ٹریفک وارڈن نے گاڑی غلط جگہ کھڑی کرنے سے روکا تو رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ان سے الجھ گئے۔ ٹریفک وارڈن نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایم پی اے ہو یا پھر رکشے کا ڈرائیور، اس کے لئے دونوں برابر ہیں، کسی کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے سکتے۔