Friday, April 26, 2024

تحریک انصاف کے راجا ریاض کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے پر غور

تحریک انصاف کے راجا ریاض کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے پر غور
June 24, 2020
 لاہور (92 نیوز) تحریک انصاف کے راجا ریاض نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے پر غور شروع کر دیا۔ نائنٹی ٹونیوز کے پروگرام ’’ہوکیا رہا ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا وزیر اعظم عمران خان سیاستدانوں کو مافیا سمجھتے ہیں۔ دکھ سے کہتا ہوں حکومت پر مکمل طور پر بیوروکریسی کا قبضہ ہے۔ تحریک انصاف میں تجاوزات کو ختم ہونا چاہیے۔ تحریک انصاف میں 20 سے 22 لوگوں کا فارورڈ بلاک ہے۔ ہم جیسوں کو بھی عمران خان اچھے سے ڈیل نہیں کرتے۔ دو ہی آپشنز ہیں یا عمران خان کو ووٹ دوں یا پارٹی چھوڑ دوں۔ راجہ ریاض بولے استعفیٰ دینے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں۔ انصاف ہورہا ہے نہ بیروزگاروں کو نوکریاں مل رہی ہیں۔