Thursday, March 28, 2024

تحریک انصاف کے جلسے میں چند ہزار لوگ آئے : طلال چودھری

تحریک انصاف کے جلسے میں چند ہزار لوگ آئے : طلال چودھری
May 1, 2016
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف کی تنقید پر حکومتی وزراءنے بھی فوری جوابی وار کر ڈالا۔ نون لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مینار پاکستان سے تنگ سڑک پر آ گئی۔ تحریک انصاف کے جلسے میں چند ہزار لوگ آئے۔ دوسری جانب ترجمان حکومت پنجاب زعیم قادری کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے دھرنے میں مزدوری کرنے والوں کا بل ادا کریں۔ ان کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک چوہے مارنے کے پیسے بھی ہڑپ کر گئے۔