Friday, April 19, 2024

  تحریک انصاف کے تما م پارٹی عہدے ختم ،عبوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان ، جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قابل قبول ہوگا :عمران خان

   تحریک انصاف کے تما م پارٹی عہدے ختم ،عبوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان ، جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قابل قبول ہوگا :عمران خان
May 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےتمام پارٹی عہدے ختم کرتے ہوئے پارٹی میں عبوری تنظیمیں سیٹ اپ کا اعلان کر دیا،کہتے ہیں کہ پارٹی میں عارضی عہدے لائے جا رہے ہیں،جوڈیشل کمیشن کی انکوائری ایک دو مہینے آگے بھی چلی گئی تو اس سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ  پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پارٹی میں ری الیکشن کی جانب جائیں لہٰذا پارٹی کے تمام عہدے ختم کر دیئے گئے ہیں چودھری سرور پنجاب جبکہ عارف علوی سندھ میں آرگنائزرمقرر کر دیئے گئے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ اُنہیں اُمید ہے جوڈیشل کمیشن اسی سال الیکشن کا اعلان کرے گی اور جو بھی فیصلہ کرے گی انہیں قبول ہو گا،جوڈیشل کمیشن کی انکوائری ایک دو مہینے آگے بھی چلی گئی تو اس سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا۔ ایگزیکٹ کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک دوسرے ملک میں آرٹیکل چھپا اور پورے ملک میں ایکشن شروع ہو گیا ، اُمید ہے تحقیقات کے نتیجے میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ سیاست کے ساتھ ساتھ عمران خان کرکٹ کو بھی نہ بھولے ،زمبابوے کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بوڑد کے معاملات خراب ہیں جن کو وہ ہی ٹھیک کریں گے۔