Thursday, April 25, 2024

تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود چودھری آزاد کشمیر کے 28 ویں صدر منتخب

تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود چودھری آزاد کشمیر کے 28 ویں صدر منتخب
August 17, 2021 ویب ڈیسک

مظفر آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود چودھری آزاد کشمیر کے 28 ویں صدر منتخب ہو گئے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں بیرسٹر سلطان محمود کو 34 ووٹ ملے۔ متحدہ اپوزیشن کے میاں عبد الوحید 16 ووٹ حاصل کر سکے۔

صدر منتخب ہونے پر بیرسٹر سلطان محمود نے وزیراعظم عمران خان سے اظہارتشکر کیا۔ عالمی سطح پر کشمیر کےلیے کام کرنے کا عزم بھی دہرایا۔