Saturday, April 27, 2024

تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی کے اختلافات کی خبروں کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی کے اختلافات کی خبروں کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
March 20, 2019

 کراچی (92 نیوز) تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی کے اختلافات کی خبروں کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم نے صوبائی قیادت سے جواب طلب کر لیا۔

 تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہر کی مبینہ لیک ہونے والی آڈیو میں  فردوس شمیم نقوی کے روئیے کی شکایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے دیگر اراکین اسمبلی بھی فردوس شمیم نقوی کے روئیے سے تنگ ہیں۔

گزشتہ رات اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے اپنی رہائش گاہ پر اجلاس طلب کیا جو بے نتیجہ رہا۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی میں اختلافات کی خبریں سامنے آنے پر وزیراعظم نے صوبائی قیادت سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔