Monday, May 13, 2024

تحریک انصاف کے اتحادی اور ساتھی ہیں، چودھری شجاعت

تحریک انصاف کے اتحادی اور ساتھی ہیں، چودھری شجاعت
February 2, 2020
لاہور (92 نیوز) اتحادیوں کا موڈ مزید جارحانہ ہوگیا، مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور تحریک انصاف کو اپنا ساتھی سمجھتے ہیں اور وہ ساتھ بنھانا خوب جانتے ہیں، کچھ لوگ اپنے مقاصد کیلئے نواز شریف تک غلط خبریں پہنچا رہے ہیں۔ چودھری پرویزالہٰی اور مونسی الہٰی کے بعد مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے بھی عمران خان کو اپنوں سے خبردار کردیا، کہتے ہیں عمران خان کو اتحادیوں سے نہیں بلکہ اپنے لوگوں سے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالہٰی، طارق بشیر چیمہ، مونس الہٰی کے بیانات سچائی اور حب الوطنی کی عکاسی کرتے ہیں بعض دوست ہمارے بیانات کا غلط مطلب نکال کر عمران خان کو کلپ دکھا کر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ چودھری شجاعت کا مزید کہنا تھا ہماری پارٹی بے شک چھوٹی ہے لیکن تجربے کے لحاظ سے دوتہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بھی کر چکے ہیں، شریف برادران کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ووٹ بینک نوازشریف کاہے شہباز شریف بھائی کے سامنے زیرو ہیں۔